5 اکتوبر 2013 - 20:30

افغانستان کے شہر جلال آباد میں نیٹو کے فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری ہلاک ہوگئےہیں۔

ابنا: افغانستان کے شہر جلال آباد میں نیٹو کے فضائی حملے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری ہلاک ہوگئےہیں۔ افغان حکام کے مطابق نیٹو کی جانب سے جلال آباد کے علاقے سَراچی علی خان میں فضائی حملہ کیا گیا۔ حملے میں 3 بچوں سمیت 5 شہری ہلاک ہوگئے جنہیں سپرد خاک کردیا گیا ہے۔ دوسری جانب نیٹو کے بیان میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ حملے میں کوئی عام شہری نہیں مارا گیا۔

.......

/169